اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ججز کو ہٹا دیا

islamabad high court

islamabad high court

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا کے تحفظات پر تین ججز کو ہٹادیا جن میں دو سول اور ایک ایڈیشنل جج شامل ہیں، ماتحت عدلیہ کے ججوں کی خدمات ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں۔

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد کے جن ججوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں واپس بلایا گیا ہے ان میں ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن, سول ججز قدرت اللہ اور احتشام عالم خان شامل ہیں۔ اسلام آباد کے وکلا نے ان ججوں کے نامناسب روئیے کے خلاف تئیس جون سے ہڑتال کررکھی تھی وکلا نے معاملے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اقبال حمید الرحمن نے ہفتہ کے روز وکلا رہنماں سے اپنے چیمبر میں ملاقات کی اور تین ججز کی معطلی سے متعلق بتایا جس کے بعد وکلا نے اپنی احتجاجی سلسلہ ختم کردیا۔