ینگ ڈاکٹرز کے اجلاس پر پولیس کا چھاپہ 18 گرفتار

Punjabpolice

Punjabpolice

لاہور: (جیو ڈیسک) لاہور سروسز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان کے اجلاس کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر اٹھارہ ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شامل ہیں ۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے احتجاج کے توڑ کے لئے فوجی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو آج سے اپنی ذمے داریاں سنبھالناشروع کردیں گے ۔ پنجاب حکومت نے بیس سے زائد ڈاکٹروں کو معطل کردیا ہے ۔ پنجاب حکلومت کا کہنا ہے کہ احتجاج پر اکسانے والے تمام ڈاکٹروں کو فارغ کیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کا وہ کل بھر پور جواب دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تھی تاہم کئی ڈاکٹر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔

پنجاب میں جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر۔ ینگ ڈاکٹرز اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہوگیاجس کی وجہ سے ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے۔ قبل ازیں مذاکرات کے تیسرے دور میں ینگ ڈاکٹرزکی قیادت نے اپنے مطالبات کی فہرست سینیئر ڈاکٹرز کے حوالے کردی تھی اور کہا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ کم سے کم نقطے پر راضی ہونے کو تیار ہیں اور اگر مطالبات تسلیم کرلیے گئے تو وہ ہڑتال ختم کرنے کیلیے بھی تیار ہیں ۔