الیکشن ملتوی ہونے دینگے نہ دھاندلی برداشت کرینگے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

دادو: تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈینینس کی آڑ میں سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہیں، پی پی اور ن لیگ والے اپنی اپنی باریوں کے منتظر ہیں۔

دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے دینگے اور نہ دھاندلی برداشت کی جائے گی۔ بلدیاتی آرڈینینس کی آڑ میں سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کی مخالفت کرتے ہیں۔ پی پی اور ن لیگ کی نورا کشتی ہے جو اپنی اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی کبھی حمایت نہیں کی جب تک چاروں صوبے متفق نہ ہوں۔ ادھر مہیڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ غریب اور امیر کا تصور ختم کرینگے۔

اقتدار میں آکر اسلامی جمہوری نظام لائیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدل دیں گے۔ کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔