الیکشن کمیشن آج 43 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس پر غور کریگا

Fakhruddin G Ebrahim

Fakhruddin G Ebrahim

الیکشن کمیشن میں اعلی سطح کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں 43 ارکان پنجاب اسمبلی کی دہری شہریت کے خلاف ریفرنس پر غو ر ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور وزیرستان کے حلقہ این اے 42 میں انتخابات کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر بھی غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی نشان کے معاملے پر دائر درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔