الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 5 ارب 9 کروڑ اضافی طلب کر لئے

Election Commision Pakistan

Election Commision Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پانچ ارب نو کروڑ ننانوے لاکھ روپے اضافی طلب کئے ہیں۔

سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیر بخاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزارت قانون کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے خزانہ ڈویژن سے 5 ارب سے زیادہ کی رقم طلب کی ہے۔

اضافی رقم میں فوج کیلئے پچاس کروڑ نہ مٹنے والی سیاہی کیلئے سات کروڑ سے زائد ، الیکشن کمیشن کیلئے سوا ارب ،بیلٹ پیپر، فارم، لفافوں، پوسٹرز اور اشتہارات کیلئے ساڑھے 21 کروڑ رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس ہو رہا ہے جس میں طاہر القادری کے ساتھ حکومتی معاہدے کی آئینی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔