الیکشن کمیش نے پرویز الہی کو ناروال کا دورہ کرنے سے روک دیا

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Pervaiz Elahi

الیکشن کمیش نے ڈپٹی وزیر اعظم چودھری پرویز الہی کو ناروال کا دورہ کرنے سے روک دیا ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی بھی حکومتی عہدیدار کسی بھی انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس حلقے کے لئے ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کارروائی کا مجاز ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ناروال کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے اس لئے حکومتی عہدیدار اس حلقے کے دورے نہ کریں۔