ایم این اے ظفر علی شاہ کا پیپلز پارٹی سے اعلان لاتعلقی

Zafar Ali Shah

Zafar Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ نے پیپلز پارٹی کو زرداری کی پارٹی قرار دیتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کی پارٹی میں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پی ایس اکیس نوشہرو فیروز میں انکا امیدوار زوہیب شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے خلاف ضمنی انتخابات میں حصہ لے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران انھوں نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے تمام انتظامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا۔