امبر ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے نمایاں کارکردگی کرنے والوں میں شیلڈیں تقسیم

کھاریاں : امبر ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کھاریاں کے پلیٹ فارم پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں میں شیلڈیں تقسیم کی گئیں ، اس سلسلہ میں گزشتہ روز امبر ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کے دفتر شعب پلازہ جی ٹی روڈ کھاریاں میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ، جس میں سابق صدر پریس کلب کھاریاں ندیم گیلانی ، صحافی جبار ساگر ، صحافی زمان احسن جنرل سیکرٹری پریس کلب کھاریاں ، ڈاکٹر عبدالستار کپڑا کھاریاں میڈیکل کمپلیکس اور فیروز گرائمر سکول جنڈانوالہ کے پرنسپل چوہدری نوید احمد کو شیلڈ میں دی گئیں ، جو کہ صدر سوسائٹی میڈم دانش زہرہ ، صدر پریس کلب نصر اللہ چوہدری ایڈووکیٹ ، سید تنویر نقوی سینئر نائب صدر سوسائٹی ، چوہدری یوسف سونو ، ملک علی ظفر جنرل سیکرٹری سوسائٹی اور دیگر تقسیم کیں ، اس موقع پر صحافی مرید جعفری ، صحافی شاہد خاں ، مس فرح عنصر ، مس شمیم فاطمہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔