امدادی کارروائیوں میں مصروف افراد پر امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد جاں بحق

Drone Attack

Drone Attack

میر علی(جیوڈیسک)شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے یکے بعد دیگرے دو حملوں میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 3 امریکی حملوں میں 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں.

ذرائع کے مطابق سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح امریکی طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں تو امریکا نے ایک اور حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی طیاروں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے . 24 گھنٹے کے دوران 3 امریکی حملوں میں 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں.