امریکا:مالی نا ہمواری کے خلاف ملک گیر مظاہرے

us protest

us protest

امریکا میں سماجی نا انصافی اور مالی نا ہمواری کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، ایران کا کہناہے کہ عرب کے بعد اب امریکا میں سیاسی و سماجی اصلاحات کی تحریک شروع ہوچکی ہے۔
امریکا کے شہر نیویارک میں مالی مرکز وال اسٹریٹ کا گھیرا تیسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ دن میں سیکڑوں مظاہرین وال اسٹریٹ کے باہر احتجاج کرتے ہیں۔ اور متعدد لوگ پارک میں رات گزارنے کے بعد دن میں دوبارہ احتجاج شروع کرتے ہیں۔ مالی اور سماجی اصلاحات کیلئے جاری مظاہرے شکاگو، فلاڈیلفیا کے علاوہ دیگر شہروں تک پھیل گئے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مالی نا ہمواری ختم کرکے چھوٹی کمپنیوں کو بند ہونے سے بچا کر ہزاروں مزدوروں کو بے روزگاری سے بچایا جائے۔ اور عراق و افغان جنگیں ختم کرکے رقم ملک میں روزگا کے مواقع پیدا کرنے پر خرچ کی جائے۔