امریکا افغانستان سے ساڑھے11 ہزار فوجی نکال چکا ہے۔ ایلن کا انکشاف

 General John Allen

General John Allen

کابل : (جیوڈیسک)افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈرجنرل جان ایلن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا رواں برس افغانستان سے ساڑھے11 ہزار فوجی نکال چکا ہے۔ تاہم جنرل جان ایلن نے یہ باور کرایا کہ اس انخلا پرزیادہ زور نہیں دینا چاہیے کیونکہ فوجی کارروائی ابھی جاری ہے۔

امریکانے دوہزاربارہ میں تیئس ہزارفوجیوں کے انخلا کاعندیہ دیا تھا جن میں سے نصف کے قریب فوجی نکالے جاچکے ہیں۔ جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ ستمبرکے وسط تک بقیہ نصف فوجی بھی افغانستان سے نکال لیے جائیں گے جبکہ ہر سات منٹ میں ایک کنٹینریاگاڑی اضافی سامان لے کرافغانستان سے روانہ کی جاتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیاکہ انخلا کے بعدنیٹوافواج کا افغانستان میں کردارابھی طے نہیں کیا جاسکا ہے۔