امریکا افغان حکومت اورعوام سے اشتراک عمل چاہتا ہے،براک اوباما

obama

obama

امریکی صدربراک اوباما نے افغان ہم منصب حامد کرزئی کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی اور دواتحادی فوجیوں کی ہلاکت پر صبر وتحمل اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیاہے۔

وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن کو فون کیا۔ اور کابل میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیٹو سیکورٹی اقدام کا خیر مقدم کیا۔

وائٹ ہاس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے قرآن شریف کی بیحرمتی اور دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج پرامن رکھیں اور قرآن کی بیحرمتی سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔