یمن کے نئے صدر منصور ہادی نے حلف اٹھالیا،اوباما کاخیرمقدم

Hadi

Hadi

عبدو ربو منصور ہادی نے یمن کے نئے صدر کا حلف اٹھالیا۔ امریکی صدر براک اوباما نے خیر مقدم کرتے ہوئے حزب اختلاف سے مذاکرات اور دوہزار چودہ تک انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

یمن کے صدر عبداللہہ صالح کے امریکا جانے کے بعد یمن میں انتخاب ہوا۔ جس کے دوران نائب صدر عبدو ربو منصور ہادی کو صدر منتخب کیاگیا۔ منصور نے دارالحکومت صنعا میں ایک تقریب کے دوران صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ادھر امریکی صدر براک اوباما نے عبدوربو کی حلف برداری کا خیرمقدم کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اب امریکا اور یمن میں شراکتداری بڑھے گی۔ اور تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ صدر علی عبداللہ الصالح کے امریکا جانے کے بعد یمن میں نائب صدر عبدو ربو منصور ہادی کو نیا صدر منتخب کیا گیا۔