قرآن پاک کی بیحرمتی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی،کرزئی

hamid karzai

hamid karzai

افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کابل میں پریس کانفرنس میں انھوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے حرمتی کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

امریکی صدر اوباما نے بھی اس پر معذرت کی ہے۔ انھوں نے افغان فورسز کو ہدایت کی کہ مظاہروں کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔