شام: نئے آئین کیلئے ریفرنڈم،اپوزیشن کا بائیکاٹ

syria

syria

شام میں نئے آئین کی منظوری کے لئے ریفرنڈم جاری ہے، اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے اقتدار جاری رکھنے کیلئے صدر بشارالا سد کی چال قرار دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

ریفرنڈم کیلئے ملک بھر میں تیرہ ہزار آٹھ سوپینتیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ،جن پر ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ اپوزیشن نے ریفرنڈم کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشارالاسد اپنے اقتدار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ریفرنڈم سڑکوں اور گلیوں میں موجود مظاہرین کو گھروں میں بھیجنے کی ایک چال ہے۔

گزشتہ روز سے سیکیورٹی فورسز کی حمص اور حما میں اپوزیشن کی خلاف کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید سوسے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔