چین: شانکسی میں بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد ہلاک

china bus

china bus

چین کے صوبے شانکسی میں بس کھائی میں گرنے سے پندرہ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق بس صوبہ ہینان سے آنے والی بس جب شانکسی کے ضلع جیان چینگ پہنچی تو ہائے وے سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ حکام نے انیس زخمیوں اور پندرہ لاشوں کو اسپتال پہنچا دیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔