امریکا: انڈیانا اور مشی گن میں برفباری، 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Snow In America

Snow In America

امریکا(جیوڈیسک)امریکی ریاست انڈیانا اور مشی گن میں برفباری کی وجہ سے پیش آئے ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں برف باری کی وجہ سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر ریاست انڈیانا میں بھی 40 سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ٹریفک حادثے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی۔