امریکا اور افغانستان میں اسٹریٹجک معاہدہ نہ ہو سکا

victoria nuland

victoria nuland

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکا اور افغانستان میں اسٹریٹجک معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ کابل سے شراکت داری پر بات چیت جاری ہے۔ افغان وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ شرائط تسلیم ہونے تک معاہدہ نہیں ہو سکتا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود افغانستان سے شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔

افغان وزیر خارجہ عبدالرسول سیاف کہہ چکے ہیں کہ رات کے چھاپے بند ہونے تک امریکا سے اسٹریٹیجک معاہدہ نہیں ہو گا۔ امریکا کا خیال ہے کہ افغان فوج سیکورٹی سنبھالنے کے قابل ہی نہیں رات کے چھاپے بند نہیں ہونگے۔