امریکا : ایری زونا میں فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک

america

america

فینکس : (جیو ڈیسک) امریکی ریاست ایری زونا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بچے سمیت5افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو وہاں چار لاشیں پڑی تھیں جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں تھا۔ جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔