امریکا بھارت کو جدید ایف 35جنگی طیارے فروخت کریگا

amrica

amrica

امریکا بھارت کو جدید لڑاکا طیارے ایف پینتیس دینے کیلئے تیار، پینٹاگان نے کانگریس کو آگاہ کردیاہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگان نے کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ بھارت کیساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ نئی دہلی واشنگٹن کا اہم پارٹنر ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکا سے ایف سولہ اور ایف اٹھارہ طیارے خریدنے سے انکار کرتے ہوئے فرانس اور یورپ سے جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔