امریکا میں مظاہرے جاری ،آکلینڈ کی بندر گاہ کا محاصرہ

Protest auckland

Protest auckland

امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین نے آکلینڈ شہر میں واقع ملک کی پانچویں بڑی بندرگاہ کو جانے والے راستے بند کر دیے ہیں۔ بندر گاہ کے ڈائیریکٹر کا کہنا ہے کہ یہاں سے روزانہ اسی لاکھ ڈالر سے زائد کا کاروبار ہوتا ہے جو اس احتجاجی تحریک کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ادھر نیویارک میں وال اسٹریٹ قبضہ تحریک جاری ہے۔ اور گرفتاریوں کے باجود متعدد لوگ وال اسٹریٹ کے باہر احتجاج کرتے رہے۔ اس وقت سیکڑوں سابق فوجی بھی مظاہرہ کرتے آئے۔ اور مظاہرین سے مل گئے۔ وال اسٹریٹ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عراق اور افغانستان میں جنگ بند کرکے وہاں خرچ کی جانے والی رقم ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر لگائی جائے۔ اور بینکس کارپوریٹ لالچ ختم کردیں۔ اور بڑی کمپنیاں چھوٹی کمپنیوں کو زندہ رہنے کا حق دیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کارپوریٹ لالچ، بنکوں کی مبینہ لوٹ کھسوٹ، بے گھری اور بیروزگاری جیسے مسائل کے خلاف، بیروزگار اور بے گھر امریکی گذشتہ سترہ ستمبر سے وال سٹریٹ پر احتجاج کر رہے ہیں۔