افغان عوام کا پاکستان سے اعتماد اٹھ چکا ہے، گلبدین حکمت یار

Gulbadin Hikmatyar

Gulbadin Hikmatyar

حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گل بدین حکمت یار نے کہا ہے کہ پاکستان کے کردار کے باعث افغان عوام پاکستان سے اعتبار اٹھ چکا ہے اور پاکستان اب افغانستان میں امن کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل نہیں رہا۔   انٹرویو میں گل بدین حکمت یار نے کہا پاکستان اب اس قابل نہیں کہ وہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے مثبت کردار ادا کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں کے کردار کے باعث افغانستان کے عوام کا اعتبار پاکستان سے ختم ہو چکا ہے۔ گل بدین حکمت یار نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا کو راضی کرنے کے لئے مجاہدین کو ناراض کیا مگر اب امریکا بھی پاکستان سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان جنگ میں امریکا کا ساتھی بن گیا اور اسے اپنیہوائی اڈے استعمال کے لیے دیئیجہاں سے اڑ کرامریکی طیارے بمباری کرتے اور بے گناہ افراد جاں بحق ہوتے۔