عالمی معیشت کو پٹڑی پر لانے کے لیے مثر اقدامات کی ضرورت ہے: من موہن سنگھ

manmohan singh

manmohan singh

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے یورو زون میں قرض کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یورو زون اور دوسرے خطوں میں اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اورمشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے امید ظاہرکی ہے کہ بین الاقوامی معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے ایک مضبوط اور مربوط مقف اختیار کریں گے۔وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے گروپ 20کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس کے شہر کینس روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں کہا کہ چند روز قبل یورپی یونین اور یورو زون کے سربراہ اجلاسوں نے مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کرنے میں اگرچہ مدد کی ہے، تاہم، مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔من موہن سنگھ نے یوروزون کو ایک تاریخی پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ یوروزون خوشحال ہو، کیونکہ یورپ کی خوشحالی میں ہماری خوشحالی مضمر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت جیسے ترقی پذیر معیشت کے لیے سازگار عالمی اقتصادی ماحول کی ضرورت ہے، تاکہ وہ درپیش چیلنجوں کا مطابلہ کرسکے۔نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کیباہر تبتی پناہ گزینوں نے مظاہرہ کیا جِس کے دوران پولیس سے ان کی جھڑپ ہوئی۔مظاہرین گروپ Gسربراہ اجلاس میں چین کی شمولیت کی مخالفت کررہے تھے۔