امریکا سے امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں، حفیظ شیخ

Abdul Hafeez Shaikh

Abdul Hafeez Shaikh

نیویارک (جیوڈیسک) وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارت چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے معاشی تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نیویارک میں نائب امریکی وزیر خارجہ برائے تجارت تھامس نائیڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے معاشی تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ امریکا سے امداد کی بجائے تجارت بڑھانے پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ اس سے تعلقات مزید مضبوط تر ہوں گے۔ تھامس نائیڈ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی معاشی ترقی چاہتا ہے۔