امریکا سے معافی کے مطالبے پر قائم ہیں، پاکستان

naved qamar

naved qamar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر دفاع سید نوید قمر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سلالہ چیک پوسٹ کے واقعے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر قائم ہے، امریکا سے تعلقات قومی مفاد کے مطابق ہوں گے۔

قومی ائیر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق فیصلہ قومی اور عوامی مفاد میں کیا جائے گا، پاکستان عالمی برادری سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ عالمی برادری سے مساوی بنیادوں پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

پی آئی اے کے ایم ڈی قمر سلیمان نے کہا کہ حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، پی آئی اے کو ایک سال میں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔