کوئٹہ : زائرین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

namaz e janaza

namaz e janaza

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) کوئٹہ میں زائرین کی بس پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے۔

نماز جنازہ کے بعد بس پر حملے کے خلاف بروری روڈ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراو کیا اور ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردی گئی۔