امریکا سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے،عمران خان

imran khan

imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی چوکی پر نیٹو حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے کہ امریکا سے نجات حاصل کی جائے۔
شجاع آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کیلئے قربانیاں دیں وہی ہم پرحملہ کررہے ہیں ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا ستر ارب ڈالرنقصان ہوا ہے اب حکمران امریکا کی جنگ سے باہرنکلیں یہ امریکا کی جنگ پاکستان پرمسلط کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تعلیم کاپیسہ آپریشن پرلگایا جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کا حل آپریشن نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن نہیں لوٹ مار ہورہی ہے اورغربت کی وجہ کرپشن ہے۔ صدر آصف زرداری اور نوازشریف بھائی بھائی ہیں اور دونوں بھائی نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔