امریکا : شاپنگ مال میں فائرنگ،7 افراد زخمی

America Firing

America Firing

امریکا(جیوڈیسک)امریکی ریاست وسکونسن میں مسلح شخص نے شاپنگ مال میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے سات افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ وسکونسن کے شہر ملواکی میں پیش آیا جہاں ایک سیاہ فام نے مصروف شاپنگ مال میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔