امریکا : منفرد طرز تعمیر کا شاہکار گھر فروخت کے لئے پیش

America

America

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں منفرد طرز تعمیر کا شاہکار گھر فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا۔ دن کے وقت گھر میں لائٹیں نہیں سورج اجالا کرتا ہے۔واشنگٹن کی سنوہمش کانٹی کیساحل پراس خوبصورت گھر کو 1970 میں ایک ریس کار ڈرائیور نے تیار کرایا۔ منفرد طرز تعمیر کے اس گھر میں شیشے کی سرنگیں ریلوے اسٹیشن پر کھڑے انجن کی طرح نظر آتی ہیں۔ دور سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ کوئی سمندری جہاز ساحل پر لنگر انداز ہے۔ اٹھارہ لاکھ نوے ہزار ڈالر قیمت والے اس گھر میں 6 گیراج اور 5 بیڈ روم ہیں۔