امریکی پولیس کی توہین آمیز فلم بنانے والے سے پوچھ گچھ

Nakoula Questioning

Nakoula Questioning

امریکا (جیوڈیسک) امریکا میں توہین آمیز فلم بنانے والے فلمساز نکولا سے پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا۔ نکولا پہلے بھی مالی بے ضابطگیوں کے جرم میں اکیس ماہ کی جیل کاٹ چکا ہے۔

اسلام مخالف فلم بنا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات شدید ٹھیس پہنچانے والے فلم ساز نکولا سے کیلیفورنیا پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔ پولیس کے مطابق کسی قسم کا تحریری بیان نہیں لیا گیا۔ ابھی صرف ان محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے باعث اس نے یہ شرمناک حرکت کی۔