لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ قریبی آبادی کیلئے خطرہ بن گئی

los angeles fire

los angeles fire

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس امریکا میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ قریبی گھروں کے لیے خطرہ بن گئی ہے، ساوتھ لینڈ میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے زور پکڑ لیا،خشک موسم اور جھاڑیوں سے آگ میں شدت آئی اور2 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔ گہرے دھوئیں کے بادل آسمان کی جانب اٹھتے دکھائی دیئے جا رہے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کیلئے فائر کریو کے ساتھ ہیلی کاپٹر اور جہازوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ آگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔