صدام حسین کے ہمشکل کے ذریے فحش فلم بنا نے کی کوشش نا کام

Saddam Hussain

Saddam Hussain

سابق عراقی صدر صدام حسین کے ہم شکل مصری باشندے نے دعوی کیا ہے کہ اسے ایک گروپ نے فحش فلموں میں صدام حسین کی نقالی کرنے کے لئے اغوا کرنے کی کوشش کی۔مصر سے تعلق رکھنے والے محمد بشر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے اسے ایک گروپ نے صرف اس لئے اغوا کرنے کی کوشش کی کہ اس کی شکل سابق عراقی صدر صدام حسین سے ملتی ہے۔

محمد بشر نے بتایا کہ اغوا کار صدام حسین پر فحش فلم بنا کر پوری دنیا میں ریلیز کر نا چاہتے تھے جس سے انہیں کثیر رقم ملنے کا امکان تھا۔ صدام حسین کے ہم شکل نے مزید بتایا کہ اغوا کاروں نے فحش فلم میں کردار ادا کرنے کے لئے اسے 2 لاکھ 50 ہزار پانڈ کی پیش کش کی اور انکار پر اغوا کاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔