امریکا نے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی

US security

US security

امریکا (جیوڈیسک) اسلام مخالف فلم کے خلاف دنیابھر میں امریکی سفارتخانوں کے باہر مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ۔ امریکا نے تمام ممالک میں موجود سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے بعد سفارتی عملے اور عمارتوں کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ لیبیامیں امریکی سفیر اور میرینز کی ہلاکت کے بعد وہاں انسداد دہشت گردی کاپچاس رکنی دستہ تعینات کیاگیا ہے۔

یمن میں امریکی میرینز بھیجنے کے بعد اب سوڈان میں بھی کمانڈوز کی تعیناتی کی جائے گی۔ سوڈان میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ لیبیا میں ہلاک ہونے والے دو میرینز کی میتیں امریکا پہنچادی گئی ہیں۔ امریکی صدربراک اوباما اور وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اینڈریو ایئرپورٹ پر انہیں ریسیو کیا۔