امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ شروع

America Election 2012

America Election 2012

امریکا(جویڈیسک)امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ نیو ہمپشائر کے قصبے میں اوباما اور رومنی پانچ ،پانچ ووٹ لے کر برابر ہیں ۔انتخابات میں دس کروڑ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق دونوں صدارتی امیدواروں میں مقابلہ اتنا سخت ہے کہ کسی فریق کو اپنی فتح کا مکمل یقین نہیں ہے۔ سال دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں صدر اوباما نے کل پانچ سو اڑتیس میں سے تین سو پینسٹھ الیکٹورل کالج ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ان کے مدمقابل ریپبلکن جماعت کے امیدوار جان مکین نے ایک سو تہتر ووٹ حاصل کیے تھے۔ امریکا میں صدر منتخب ہونے کے لیے دو سو ستر ووٹ درکار ہوتے ہیں اور صدارتی انتخاب کا فیصلہ الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ امریکا میں عوام براہِ راست اپنا صدر منتخب نہیں کرتے بلکہ انتخاب کنندگان کی ایک جماعت مِل کر یہ کام کرتی ہے جِسے الیکٹورل کالج کہا جاتا ہے۔