امریکا نے حقانی نیٹ ورک کمانڈر عبد العزیز اباسین پر پابندی

white house

white house

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کمانڈر عبد العزیز اباسین پر پابندی عائد کر دی۔ عبدالعزیز اباسین پکتیا کے ضلع اورگن کا شیڈوگورنر ہے ۔ پابندی کا اعلان واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے کی گئی۔
امریکی محکمہ خزانہ نے مزید بتایا کہ عبدالعزیز اباسین افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت گاہ چلا رہا ہے اور افغانستان میں امریکیوں پر حملوں میں ملوث ہے ۔ یاد رہے کہ امریکا کا موقف ہے کہ افغانستان میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے اور گزشتہ روز مصر میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ امریکا حقانی گروپ پر پابندی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔