امریکا نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کو وحشیانہ اقدام قرار دیدیا

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکا (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کو وحشیانہ اقدام قرار دے دیا۔ترجمان محکمہ خارجہ وکٹوریہ نو لینڈ نے کہا کہ امریکا ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

چودہ سالہ بچی پر شدت پسندوں کے حملے پر دکھ اور افسوس ہوا ہے اورمعصوم بچیوں پر حملہ وحشیانہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمدردیاں ملالہ یوسف زئی ،کے ساتھ ہیں۔