این آر او کیس ، خط کا مسودہ پیش ، پہلی بار مخلصانہ کوشش کی گئی : سپریم کورٹ

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے خط کا مسودہ عدالت میں پیش کردیا جس کی عدالت نے تعریف کی ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو وزیر قانون نے خط کو مسودہ پیش کی جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ خط کا مسودہ اچھا ہے اس کی تعریف کرتے ہیں۔ پہلی بار مخلصانہ کوشش سے خط لکھا گیا۔ بعدازاں بنچ مسودہ کا مزید جائزہ لینے کے لیے اپنے چیمبر میں چلا گیا اور سماعت میں وقفہ ہے۔