شمالی وزیرستان : امریکی جاسو س طیاروں کا حملہ ،5 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر امریکی جاسو س طیاروں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں ہرمز میں مولوی عبد االلہ کے گھر پر امریکی جاسوس طیاروں نے وقفہ وقفہ سے8 مزائل داغے جس سے5 افراد ہلاک ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔پانچ امریکی جاسوس طیاروں کی فضا میں نچلی پرواز کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔مزید حملے کے خدشے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔