امریکا: ویٹرنز ڈے پر رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے

 Veterans Day

Veterans Day

امریکا(جیوڈیسک)امریکا میں ویٹرنز ڈے کے موقع پر ملک بھر میں رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

امریکا میں پولیس اہلکاروں اور سابق فوجیوں کی یاد میں ویٹرنز ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دعا ئیہ تقاریب اور میوزیکل کنسرٹ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ویٹرنز ڈے کی تقاریب تین دن تک جاری رہیں گی۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا دن ہے جو یونیفارم میں خدمات سر انجام دینے والوں کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سب سے پہلی تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں سابق فوجیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔