امریکا: ٹیکساس میں طوفان، متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے

America

America

ٹیکساس: (جیو ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان سے متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں وفقے وقفے سے چلنے والی تیز آندھی نے متعدد مکانات کی چھتوں کو اکھاڑ پھینکا۔ ہوا کے تیز جھکڑوں سے متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ درخت ٹوٹ کر سڑکوں پر آگرے جس سے ٹریفک کی روانی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ آندھی و طوفان کے باعث مختلف حادثات میں سترہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔