امریکا : پاکستان میں توانائی کے بحران سے آگاہ ہیں۔ وکٹوریہ نولینڈ

victoria nuland

victoria nuland

امریکا (جیو ڈسک)پاکستان میں توانائی کے بحران سے آگاہ ہیں۔۔۔ مگر ایٹمی ری ایکٹر بنانے کی کوئی بات زیر غور نہیں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں سفارشات پر بحث مکمل ہونے کا انتظار ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق دوشنبے میں صدر آصف زرداری اور مارک گراسمین کے درمیان علاقائی صورتحال، افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں موجود شدت پسند وں کے خلاف کارروائی پربات چیت ہوئی۔ پاکستان کی توانائی کی صورتحال سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارک گراسمین جلدافغان صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔