جاپان نے ایک اور ایٹمی ری ایکٹر بند کر دیا

japan nuclear

japan nuclear

جاپان : (جیو ڈسک) جاپان نے ایک اور ایٹمی ری ایکٹر مرمت اور دیکھ بھال کی غرض سے بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں آنے والے قیامت خیز زلزلے اور سونامی کے بعد جاپان کے چون ایٹمی ری ایکٹروں میں سے اب صرف ایک کام کر رہا ہے۔

یہ آخری ری ایکٹر بھی مئی میں بند کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد ملک کو بجلی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جاپان میں ہر تیرہ مہینے بعد ایٹمی ری ایکٹروں کی چیکنگ اور دیکھ بھال کی غرض سے ری ایکٹرز کو بند کرنے کا نظام موجود ہے۔