امریکا کا دہشتگردوں کیخلاف خفیہ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

Terrorists

Terrorists

امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ نے دہشتگردوں کا تعاقب کرنے کے لئے خفیہ طور پر ایک نقشہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے ایسے تمام دہشتگردوں کو تلاش کیا جاسکے گا جو نامعلوم مقامات پر چھپے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ‘ڈس پوزیشن ماٹریکس’ کے نام سے تیار کئے گئے اس بلیو پرنٹ نقشے کے ذریعے امریکہ مخالف ان تمام دہشتگردوں کا تعاقب کرنے اور ان کیخلاف آپریشن میں مدد ملے گی جو خفیہ طور پر کسی نامعلوم مقامات پر چھپے ہیں اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ کی مطلوبہ فہرست میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ مخالف دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کو آئندہ مزید ایک دہائی تک توسیع دینے بارے اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور یہ منصوبہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

امریکہ اس حوالے سے جو کچھ بھی کرسکتا ہے کرے گا۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم ہر اس شخص کو قتل کر دیں جو ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے تاہم دنیا بھر سے دہشتگردی کیخلاف اقدامات بارے امریکی آواز کے ساتھ آواز ملائی ہے اور ہم آئندہ دس سالوں تک خفیہ آپریشن جاری رکھیں گے۔