امریکا کا شام میں پرتشدد واقعات پر اظہارتشویش

Washington

Washington

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ شام میں تشدد پر تشویش ہے۔ ترکی سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے جبکہ شام کی صورتحال پرجنرل اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے۔

واشنگٹن میں ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے عراق اور شام میں تشدد کی مذمت کی اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ہیلری کلنٹن نے اس توقع کا اظہار کیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے ترکی اہم کردار ادا کرے گا۔

ترک وزیر خارجہ احمد اوغلو نے بھی شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور عوامی جدوجہد کی حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اور ترکی دوست ہیں۔ تجارت سمیت ہر شعبے میں ترکی اور امریکا کی شراکت داری مثالی ہے۔

دوسری جانب شام میں پرتشددواقعات کے دوران مزید تیئس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔