امریکا کا نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کا خیرمقدم،وکٹوریہ نولینڈ

victoria nuland

victoria nuland

امریکا : (جیو ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نولینڈ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ امریکا کے لئے ایک اچھی صبح ہے اور یہ نیک شگون ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی لائن بحال کرنا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان سے مذاکرات کے لئے امریکی وزارت خارجہ کی ایک ٹیم اسلام آباد میں مستقل موجود ہے۔ امید ہے اس معاملے کو بہت جلد باہمی مشاورت سے حل کرلیا جائے گا۔ ہماری وزارت خارجہ کی ٹیم سلالہ چیک پوسٹ پر معافی مانگنے پر نہیں بلکہ تکنیکی معاونت کے لئے پاکستان میں موجود ہے۔

شکاگومیں پاکستان کی نیٹو کانفرنس میں شرکت سمیت تمام اہم امور پر مسلسل بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نیٹو سپلائی لائن صرف امریکی اور نیٹو فورسز کو روز مرہ استعمال کی اشیا فراہم کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کے عوام کی تعلیم و تربیت کے لئے اشیا بھی فراہم کرنا ہے خاص طور سے ہم اسکولوں میں تعلیمی نصاب فراہم کرنا ہمارے لئے بہت اہم ہے۔