چین : اسٹیل فیکٹری میں دھماکا،9 افراد ہلاک ہوگئے

china blast

china blast

چین : (جیو ڈیسک)چین میں اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے نو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جنوبی چین کے صوبے گونگ ڈونگ میں واقع اسٹیل پلانٹ میں پیش آیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آٹھ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔