امریکا کا ڈرون حملوں کی دستاویزات پیش کرنے سے انکار

drone

drone

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکی حکومت نے بیرون ملک ڈرون حملوں کی تفصیلات پر مبنی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی شہری آزادی کی یونین نے ڈرون حملوں کی حکمت عملی سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست کے جواب میں اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی تعداد اور دوسری تفصیلات سامنے لانے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کی تفصیلات جاری کرنے سے انکار شہری آزادی کے قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔