امریکا کو پاکستان کی ترجیحات سمجھنا ہو گی : حنا ربانی

Hina rabbani khar

Hina rabbani khar

امریکا (جیوڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی ترجیحات اور خدشات کو بہتر طور پر سمجھنا ہوگا۔امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا اور افغانستان سے مفید بات چیت کا خواہاں ہے اور افغانستان میں سہ فریقی مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا پاکستان کو افغان مسئلے کا سبب قرار دینا غلط ہے حقیقت یہ ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہے۔ ملاقات کے موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔