امریکا کی دھمکی، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ڈاکٹر قدیر

Doctor Qadeer

Doctor Qadeer

کراچی: (جیو ڈیسک) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے اوجھا کیمپس میں اپنے نام سے منسوب آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نئی نسل قرآن پاک سے استفادہ کر کے منزل تلاش کرے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاکہ سابق صدر پرویزمشرف کوشش کے باوجود ان کے خلاف ایک پیسیکی خوردبرد کا الزام نہ لگا سکے انہوں نے کہا کہ پچیس سالہ خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ پر ملنے والی نو ہزار روپے کی پینشن بڑھ کر سینتیس ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے۔