پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

Matric

Matric

پنجاب : (جیو ڈیسک) میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ ضلعی حکومتوں نے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے۔

لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق لاہور بورڈ کے زیراہتمام قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور اوکاڑہ اضلاع کے چار لاکھ سینتیس ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے اور یہ امتحانات سترہ مارچ تک جاری رہیں گے۔

امیدواروں کے لئے آٹھ سو ستائیس امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں اور امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت عملے اور امیدواروں کے امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔ بورڈ نے نقل کے رجحان کی بیخ کنی کے لئے خصوصی چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔